نواز شریف نے نہیں نکالا آپ نے خود اپنے پاوں پر کلہاڑی ماری ہے،مریم نواز

ہاں نواز شریف لاڈلہ ہے لیکن صرف عوام کا لاڈلہ ہے، اب نواز شریف واپس آ گیا ہے پتہ چلے گا کون مقبول ہے،چیف آرگنائزر کا ننکانہ صاحب میں عوامی اجتماع سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 24 جنوری 2024 16:55

نواز شریف نے نہیں نکالا آپ نے خود اپنے پاوں پر کلہاڑی ماری ہے،مریم نواز
ننکانہ صاحب(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2024 ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدرمریم نواز نے کہا کہ ہاں نواز شریف لاڈلہ ہے لیکن صرف عوام کا لاڈلہ ہے۔ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستاہے۔ نواز شریف نے آپ کو نہیں نکالا آپ نے خود اپنے پاوں پر کلہاڑی ماری ہے۔ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہنا تھا کہ پچھلے کئی برس سے یہاں مقبولیت کے دعویدار گھومتے پھرتے تھے ہم بہت مقبول ہیں۔

نواز شریف مقابلے پر تھا ہی نہیں تو کون سی مقبولیت؟ آپ نواز شریف کو مقابلہ سے باہر کر کے کہتے تھے ہم بڑے مقبول ہیں اب نواز شریف واپس آگیا ہے اب پتہ چلے گا کون مقبول ہے۔ نواز شریف نے نہ تو آپ کیخلاف کوئی جعل سازی کی ہے اورنہ ہی آپ کے خلاف کوئی سازش کی ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا مقابلہ کسی شخص سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے، ہمارا مقابلہ مہنگی بجلی، گیس، چینی،آٹے اور روٹی سے ہے۔

نکالنے والوں نے نواز شریف کو بار بار نکالا لیکن عوام کو یہ سہرا جاتا ہے کہ لیکن عوام ہر بار اسے ووٹ دیکر واپس لے آتے ہیں۔ نوازشریف کو عجیب عجیب الزامات لگاکر اقتدار سے نکالا جاتا ہے جن کو عوام نے کبھی نہیں مانا لیکن اس کا سہرا ننکانہ صاحب کے سر جاتاہے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کا مقابلہ میرا مقابلہ مسلم لیگ ن کا اور عوام کا مقابلہ کسی شخص کسی فرد یا جماعت سے نہیں بلکہ ہمارا مقابلہ مہنگائی سے، مہنگی روٹی، مہنگی چینی، مہنگی بجلی گیس سے ہے۔

نواز شریف نے اپنے دور میں نوجوانوں کو باوقار روزگارفراہم کیا اور لیب ٹاپ دئیے ۔ملک میں ترقی کا وہ سفر شروع کیا جس سے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں آئے۔ یہاں پر سڑکوں کا جال بچھایا گیا اور موٹر ویز بنائیں گی۔ ملک کو اندھیروں سے نکالا گیا اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا۔اللہ تعالیٰ 8 فروری کو نوازشریف اور شیر کو فتح عطا فرمائے تاکہ ہم دن رات آپکی خدمت کرسکیں۔ ملک میں ترقی کا سفر وہیں سے شروع کیا جائیگا جہاں سے روکا تھااو ر ن لیگ ایسا معاشی روڈ میپ لیکر آئیگی جس سے ملکی معیشت کو بہتری کی طرف گامزن کیا جائیگا۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں