پیغمبر اسلام حضرت محمدمصطفیٰؐ کی زندگی اپنے اندر ایک اعلیٰ اخلاق کی دنیا لئے ہوئے ہے‘محمد ارشد نذیر

منگل 19 نومبر 2019 14:59

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) سانگلہ ہل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما محمد ارشد نذیر نے کہا ہے کہ آج کی مہذب و ترقی یافتہ دنیا میں فلاحی ریاست کا جو اعلیٰ سے اعلیٰ تصور ہے وہ ہمارے آقا حضرت محمدﷺنے آج سے 1400سو سال قبل اس دور کے جاہلیت اور زوال پذیر انسانی معاشرے میں ریاست مدینہ کی صورت میں قائم کر کے دکھا دیا مزید بر آں اس اہم فیصلے کو خلفائے راشدین نے عدل و مساوات کی بنیاد پر چار چاند لگائے جو تاریخ عالم کا ایک سنہری باب ہے پوری ملت نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمدمصطفیٰؐ کی زندگی اپنے اندر ایک اعلیٰ اخلاق کی دنیا لئے ہوئے ہے آپﷺ نے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا اور اسلام کی تبلیغ اس وقت شروع کی جب لوگوں نے ان کو صادق اور امین تسلیم کر لیا تھا آپﷺ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور کبھی امانت میں خیانت نہیں فرمائی آپؐ نے دوسرے مذہب کے قوانین کو اس زمانہ میں تسلیم کیا جب ان کو تسلیم کرنے کا تصور بھی محال تھا نہ صرف انہیں تسلیم کیا بلکہ ان پر عمل پیرا ہونے کی ضمانت بھی دی آپﷺ نے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک ایسی مثال فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا جس میں سب کے حقوق مساوی تھے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کیلئے ان کے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی تھی ریاست مدینہ کے یہ وہ روشن پہلو تھے جو اس زمانے کی کسی ایک ریاست میں بھی رائج نہیں تھے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں