ننکانہ صاحب ضلع بھر میں محکمہ ماحولیات نے بھٹوں،چھوٹی فیکٹریوں اوربڑی ملوں کو دھواں چھوڑنے کی کھلی چھٹی دیدی

جمعہ 3 دسمبر 2021 13:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) ننکانہ صاحب ضلع بھر میں محکمہ ماحولیات نے بھٹوں،چھوٹی فیکٹریوں اوربڑی ملوں کو دھواں چھوڑنے کی کھلی چھٹی دے دی سموگ پھیلائیں یا فضائی آلودگی آپکو کوئی پوچھے گا نہیں صرف منتھلی ٹائم پر پہنچنی چاہیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب ضلع بھر میں برکس بھٹے اور کئی چھوٹی و بڑی فیکٹریاں دھواں چھوڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے سموگ وقت سے پہلے آرہی ہے ضلع بھر میں بھٹے اور چھوٹی بڑی فیکٹریاں وملیں فضائی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں اور اس آلودگی کی وجہ سے کئی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں جس میں نزلہ زکام فلو سر درد آنکھ کا خراب ہونا اور بھی کئی امراض کا اندیشہ ہے ، زمیندار بھی اپنی فصلوں کی باقیات کو آگ لگا کر جلا رہے ہیں انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں جو قانون کے مطابق کاروائی کر سکے ضلع بھر میں چند ایک اینٹوں کے بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوئے ہیں لیکن زیادہ تر بھٹے سارا دن دھوئیں کے بادل چھوڑتے رہتے ہیں جو فضائی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں گردوغبار اور بھٹوں کا زہریلا دھواں انسانی صحت کے لئے بہت خطرناک ہے اور سموگ کا سبب بن رہا ہیبھٹوں،چھوٹی فیکٹریوں اور ملوں کیقریبی رہائشی سانس اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہیہیں باوثوق ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات کے ملازمین مبینہ طور پر بھٹوں اور فیکٹریوں اور ملز سے منتھلیاں وصول کرتے ہیں ضلع بھرمیں محکمہ ماحولیات کے ملازمین توجہ دلوانے پر بعض اینٹوں کے بھٹوں کو بعض کو جرمانے عائد کر کے چلے جاتے ہیں اور بعض کو مبینہ طور پر مک مکا کر چھوڑ دیا گیا محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر کاروائی کرنے سے بلکل گریزاں ہے صرف پیسے کمانے میں مصروف ہیں سیاسی،سماجی،مذہبی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ جو لوگ اس دھوئیں کا سبب ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا?۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں