نوشکی، لینڈ مافیا بے قابو ،پی ایچ ای آفس سے متحصل اراضیات پر قبضہ، تعمیرات شروع

منگل 15 جنوری 2019 00:02

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) نوشکی میں لینڈ مافیا بے قابو ،پی ایچ ای آفس سے متحصل اراضیات پر قبضہ، تعمیرات شروع، پی ایچ ای آفس کے سامنے اراضی پر قبضہ کرکے پی ایچ ای آفس جانے کے راستے تک بند کردئیے عوام کا شدید احتجاج ،ضلعی انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ نوشکی میں لینڈ مافیا ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوچکی ہے اور خالی پلاٹوں اور اراضیات پر قبضہ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے طاقتور لینڈ مافیا نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے آفس کے سامنے اور چاغی فلور مل کے قریب اراضیات پر قبضہ کے لئے باقاعدہ تعمیر شروع کردیا ہے،جس سے پی ایچ ای آفس آمد و رفت کا راستہ بھی بند کردیا گیا ہے اور باقاعدہ راتوں رات دیوار تعمیر کرکے زمین ہتھیانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کا عملہ خواب غفلت کا شکار ہے اور اراضیات پر قبضہ کے خلاف کوئی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے،محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران نے ضلعی انتظامیہ کو اس قبضہ گیریت کے خلاف کاروائی سے بھی آگاہ کیا ہے مگر اس سب کے باوجود انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر نوشکی سے اپیل کی ہے کہ وہ لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی کریں

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں