سانگلہ ہل نا جائز تجاوزات پینے کا صاف پانی اور شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا ‘چیف آفیسر بلدیہ

منگل 19 نومبر 2019 14:54

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) سانگلہ ہل نا جائز تجاوزات پینے کا صاف پانی اور شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی ادارہ اپنی سروس کو بہتر نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر بلدیہ ملک خرم افتخار نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں موجود مسائل کو ختم کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا جن میں سر فہرست پینے کا صاف پانی اور شہر میں صفائی ستھرائی کو خود چیک کروں گا جب کہ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق ہو گا انہوں نے کہا کہ شہر میں جو سب سے بڑا مسئلہ نا جائز تجاوزات ہے اس کو انجمن تاجران کو اعتماد میں لے کر ناجائز تجاوزات کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ شہر میں موجود بڑے بازاروں کو نا جائز تجاوزات کی وجہ سے انتہائی کم کر دیا گیا ہے ہمارا کسی کے روزگار کو ختم کرنا مقصد نہیں مگر حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کریں گے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں