سانگلہ ھل ہم کو ایسا نصاب تشکیل دینا ہوگاجو فرد کی دینی اور دنیاوی دونوں اعتبار سے تعمیر و تشکیل کرے‘پروفیسر محمد عثمان

اتوار 28 نومبر 2021 11:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) سانگلہ ھل ہم کو ایسا نصاب تشکیل دینا ہوگاجو فرد کی دینی اور دنیاوی دونوں اعتبار سے تعمیر و تشکیل کرے۔پروفیسر محمد عثمان۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلعت یاسمین کالج سانگلہ ہل شبعہ اردو کے صدر پروفیسر محمد عثمان نے کہا کہ اگر ہم آپء کی تعلیمات کو اپنے سامنے رکھیں۔ تو ہمیں یہ بات معلوم ہو گی کہ معلم انسانیت حضرت محمد ء نے نہ صرف دینی تعلیم پر توجہ دی۔

بلکہ دیگر مفید دنیوی علوم کے سیکھنے پر بھی خاص توجہ دی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک پریس کانفرنس کرتے ھو ئکیا ان کا کہناتھا کہ حضرت زید بن ثابت ء نے آپء کے حکم سے عبرانی زبان سیکھی۔اور جبکہ حضرت عروہ بن مسعود ء اور حضرت غیلان بن مسلم ء منجنیق کی صنعت سیکھنے کیلئے جرش نامی علاقے کو گئے۔

(جاری ہے)

آپء نے نظام تعلیم کی بنیاد قرآن کریم کی تعلیمات پر رکھی۔

بعد میں قرآن کریم کی قرئت و کتابت کے ساتھ ساتھ دیگر علوم صرف و نحو، تفسیر و حدیث ، فقہ و اصول فقہ، تاریخ و جغرافیہ ، کیمیائ ، حیاتیات، فلسفہ و منطق ، طب ونجوم اور ریاضی واقلیدس بھی نصاب کا حصہ بنتے رہے۔پس نصاب کا اولین مقصد یہ ہونا چاہیے کہ طلبہ میں ان کے دین اور نظر یہ حیات کی آگاہی پیدا کرے۔ا س کا مطلب یہ ہے کہ افراد کو زندگی کا مفہوم اور مقصد دنیا میں انسان کی حیثیت ، توحید ورسالت اور آخرت کے زندگی پر اثرات اور اخلاقیات کے اسلامی اصول سے آگاہ کیا جائے۔

نصاب میں یہ قوت موجود ہوکہ وہ ایسے افراد پیدا کریں۔ جو انفرادی اور اجتماعی زندگی کے بارے میں اسلامی نظریات پر بھر پور یقین رکھتے ہوں اور اسی یقین کی روشنی میں زندگی کے ہر میدان میں وہ اپنا راستہ خود بنا سکیں۔ قرآن حکیم کا فرمان ہے کہ اہل علم، حق اور سچائی کے گواہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں