سانگلہ ہل ‘ اطائیوں نے پنجے گاڑھ لیے، کلینکوں پر مستند ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے ناموں کے بورڈ آویزاں

منگل 28 جون 2022 14:40

ْننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) سانگلہ ہل میں اطائیوں نے پنجے گاڑھ لیے، کلینکوں پر مستند ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے ناموں کے بورڈ آویزاں کردیئے، ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کی ماہانہ تنخواہ اور کمیشن بیس پر خدمات حاصل کرلیں، علاج کے نام پر مریضوں سے لوٹ مار کی جانے لگی، محکمہ صحت کے افسران نے مبینہ طور پر چپ سادھ لی، ڈرگ انسپکٹر اور دیگر افسران ان کیخلاف کارروائی کرنا بھول گئے۔

سانگلہ ہل شہر بھر میں اتائیوں کے کلینکوں کی بھرمار ہوچکی ہے، سرکل روڈ، حمید نظامی روڈ، ا?بادی مسجد تالاب والی، پرانا چہور، رضا ا?باد، اقبالپورہ، نئی ا?بادی،مسلم ٹاؤن اور کمیٹی بازار میں اتائیوں نے کلینک کھول رکھے ہیں، جہاں پر اناڑی عملے سے مریضوں کے ساتھ قصائیوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، ایک وقت میں کئی کئی مرد و خواتین مریضوں کو کرسیوں اور بنچوں پر بٹھا کر ڈرپس لگا دی جاتی ہیں، اکثر مریضوں کی حالت نازک ہونے کے واقعات ہوچکے ہیں1ماہ میں دو تین دفعہ ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کو بٹھا کر مریضوں کو اس بات کی تسلی کرا دی جاتی ہے کہ ہمارے پاس بڑے بڑے ڈاکٹر مریضوں کو دیکھتے ہیں اور باقی سارا مہینہ اتائی اپنے طریقہ علاج کے ساتھ مریضوں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

مریضوں کو انجکشن و ڈرپس لگانے کے لیے ان ٹرینڈ لڑکوں اور لڑکیوں کو ڈیلی معاوضہ دینے کے ساتھ بلا لیا جاتا ہے اکثر مریضوں کے غلط علاج سے ہاتھ اور بازو متاثر ہوچکے ہیں، ان اتائیوں کیخلاف کارروائی کرنا اشد ضروری ہے، کئی اتائیوں کے کلینک اور اسپتال غلط علاج سے زچہ بچہ کی جانیں لے چکے ہیں اور اسقاط حمل سے معصوم بچوں کی جانیں لینے کے لیے مقتل گاہوں کی صورت اختیار کرچکے ہیں۔ عوامی حلقوں نیوزیر صحت، سی ای او ننکانہ ہیلتھ اور ڈی سی ننکانہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں