رجسٹرڈ خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج کے تحت فوڈ ہیمپرز ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر

منگل 26 مارچ 2024 19:20

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کی زیر نگرانی رمضان نگہبان پیکج کے تحت مستحقین تک راشن تقسیم کرنے کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی مستحقین کے راشن بیگز ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے متعلقہ اداروں کے افسران و عملہ صبح 8 بجے سے رات گئے تک بغیر وقفے کے راشن مستحقین کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے متحرک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع ننکانہ صاحب میں ابتک مجموعی طور پر 72 ہزار 03 سو 63 فوڈ ہیمپرز مستحقین کو ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچائے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرنےاے پی پی سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئےکہاہے کہ 91,500 رجسٹرڈ خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج کے تحت فوڈ ہیمپرز ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے رمضان نگہبان راشن پیکج کے تحت راشن بیگز کی تقسیم کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ، جو ڈیٹا کی تصدیق کے بعد ریونیو افسران و سٹاف کے ہمراہ راشن بیگز مستحقین کی دہلیز پر پہنچانے کے عمل کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی ایشو کے فوری حل کے اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔\378

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں