ننکانہ صاحب کے نواح تھانہ سید والا پولیس کی کارروائی،2موٹرسائیکل چورگرفتاراور5موٹرسائیکل برآمد

منگل 26 مارچ 2024 20:00

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ننکانہ صاحب کے نواح تھانہ سید والا پولیس نے کارروائی کرکے 2 موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر لیااور لاکھوں روپے مالیت کی 5 مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد کر لی ہیں،تفصیل کے مطابق ڈی پی او ننکانہ صاحب صاعد عزیز کی ہدایت پر تھانہ سید والا کے ایس ایچ او شہباز احمد نے اے ایس آئی شکیل ڈوگر، غلام مصطفی اور دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ممتاز عرف ممتازی اور عباس عرف چمن کو پکڑ کر ان کے قبضہ سے گورنمنٹ گرلز گورنمنٹ احمد خان کھرل شہید ہائی سکول سید والا کے سامنے سےاور ارد گرد کے دیہات سے چوری ہونے والی 5 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیں، برآمد ہونے والی موٹرسائیکلز اصل مالکان کو دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے تھانہ سید والا کے ایس ایچ او اور دیگر پولیس ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں