بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:29

بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) سی آئی اے پولیس ننکانہ نے بین الاضلاعی ٹرانسفارمر چورو ڈکیت گینگ کا سرغنہ تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے 10 لاکھ روپے نقدی اور بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ علی حسن عرف حسنی سمیت اسامہ، خان بہادر اور افتخار عرف بگی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان بجلی کے ٹرانسفارمرز اور ٹیوب ویل کی موٹرز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت کرنے والوں پر سیدھی فائرنگ کر کے فرار ہو جاتے تھے اور چوری وڈ کیتی کی وارداتوں کے دوران مین روڈز پر واپڈا سپلائی کی مین لائنز پر نصب شدہ ٹرانسفارمرز اتارنے کے ساتھ ساتھ زمینداروں کے کھیتوں میں سے ٹیوب ویلز کی موٹروں میں سے انکا قیمتی کاپر نکال کر فروخت کرتے تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاعد عزیز کا اے پی پی کے ساتھ بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ عوامی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے انسدادی کارروائیاں دن رات جاری ہیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں