امام احمد رضا نے باطل قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، صاحبزادہ حافظ فاران سہیل

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے انشاء اللہ یہ قلعہ تاقیامت قائم دائم رہے گا، ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک ننکانہ

منگل 23 اپریل 2024 12:39

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر ننکانہ صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ امام احمد رضا فاضل بریلوی کی تعلیمات پر عمل پیر اہوکر باطل قوتوں کو شکست اور انتہاپسندی کو ختم کیا جاسکتا ہے،مغرب کے پروپیگنڈ ے اور اسلام مخالف سازشوں کو ختم کرنے کیلئے عشق رسول کو فروغ دینا ہوگا،انتہاپسند،فرقہ واریت کو فروغ دینے کیلئے اسلام دشمن قوتوں کے نظریات پر گامزن ہیں، اسلام مخالف قوتوں اور باطل نظریات کو امام احمد رضا کے فلسفے اور قلم سے بے نقاب کرنا ہوگا،اعلی ٰحضرت امام احمد رضا نے دین میں بگاڑ پیدا کرنیوالوں کو بے نقاب اورعلمی دلائل سے ان کا رد کیا،باطل قوتیں اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں علما ومشائخ اہلسنت آگے بڑھ کر انہیں ناکام بنائیں اور عوام میں شعور اجاگر کریں، کیا،انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا نے عشق رسول کو فروغ دیکر باطل قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے،باطل قوتیں جو اسلام میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتی تھی حضرت امام احمد رضا نے عشق رسول سے سرشار ہوکر ان باطل قوتوں کے ناپاک عزائم سے مسلم امہ کو آگاہی دی، اعلیٰ حضرت نے باطل قوتوں کا مقابلہ قلم کی طاقت سے کیا،اسلام دشمن قوتیں جو مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسول کو ختم کرنا چاہتی تھی ان کے ناپاک عزائم کو ختم کرنے کیلئے عالم اسلام کے مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسول منور کیا اور دنیا کو بتادیا کہ عشق رسول کے بغیر زندگی بے معنی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امام احمد رضا نے دو قومی نظریئے کو فروغ دے کر برصغیر اور پوری دنیا پر واضح کردیا کہ مسلمان اللہ وحدہ لاشریک کے ماننے والے اور نبی کریم کے اٴْمتی ہیں ہماری عبادت دنیا کے تمام مذاہب سے جد ا ہے،انہوں نے کہا کہ ہندؤں اور یہود ونصاری ٰ کے اشاروں پر اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں،بانیان پاکستان کی اولادیں سر کٹوا سکتی ہیں مگر اسلام اور پاکستان پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتیں،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے انشائ اللہ یہ قلعہ تاقیامت قائم دائم رہے گا،علمائ ومشائخ اور پیران عظام آگے بڑھ کر اسلام وملک دشمن سازشوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں