قوم کے ساڑھے 9سوارب روپے کھانے والے منظر پرنہ آسکے، برجیس طاہر

ملک میں مافیا اداروں سے بھی زیادہ بڑا طاقتور ہے،تمام فورم استعمال کرنے پر ساڑھی9سوارب لینے والے منظرپر نہ آسکے، سابق وفاقی وزیر

پیر 20 مئی 2024 11:29

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) ترقی کا دوسرا نام میاں نواز شریف ہے،مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد برجیس طاہر سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ ترقی کا دوسرا نام میاں محمد نواز شریف ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارا حلقہ ٹیل پر ہونے کی وجہ اج تک کسی جماعت کے ایم پی اے ایم این اے نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا حلقہ بھر میں تمام ترقیاتی منصوبے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے مرہون منت ہیں تحصیل سانگلہ ہل میں کوئی ایسا گاؤں نہیں جہاں پر سوئی گیس کی سہولت میسرنہ ہو حالانکہ اس حلقہ میں ڈیویلپمنٹ سے کسی کوکوئی دلچسپی نہیں یہاں پر ترقی کا ووٹ نہیں ہے اس کے باوجود میاں نواز شریف نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے پولی ٹیکنیکل کالج جو کہ ننکانہ صاحب میں بھی نہیں ہے اس کے علاوہ ہل پارک ،ہسپتال،انٹرچینج ،سکول کالجز پختہ سڑکیں پارکس اور دیگر میگا پروجیکٹ میاں نواز شریف نے بنائے انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو ترقی سے دلچسپی نہ ہونے کے باوجود باقی ماندہ منصوبے مکمل کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مافیا سب سے بڑا طاقتور ہے ساڑھے نو سو ارب روپے 10 سال تک 600 افراد کو دے دیے گئے تمام فورم استعمال کرنے کے باوجود اج تک وہ 600 افراد منظر عام پر نہ آسکے جس کا وعدہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سابق دور حکومت میں بھی کیا تھا برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ مافیا سب سے بڑا طاقتور ہے کسان کی گندم آنے سے قبل ہی اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے مافیا نے گودام بھر دیے، کسانوں کو بارردانہ دینے کی باری آئی تو مافیا نے بار دانہ فروخت کر دیاجبکہ کسان اپنی گندم اونے پونے بیچنے پرمجبورہوگیا،مافیا نے اپنے گودام بھر لیے ہیں کسان کی گندم اختتام پذیر ہونے کو ہے یہی گندم اب کسانوں کو پانچ ہزار روپے میں گندم کی کاشت کے دوران فروخت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حلقہ سانگلہ ہل ٹیل پر ہونے کی وجہ یہاں پر کوئی بھی چیز مشکل سے پہنچتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ اپنے ڈیرہ پر شہریوں اور نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری فقیر محمد بادشاہ سابق ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی سمیت سانگلہ ہل شاہکوٹ وار برٹن سے آنے والے شہریوں کی بھاری تعداد موجود تھی۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں