سانگلہ ہل آندھی نے واپڈا کی کارکردگی کے پول کھول دئیے،سٹی3فیڈرکی بجلی بحال نہ ہوسکی

ناقص سپلائی لائن پرہزاروں یونٹ مفت بجلی استعمال کرنے والے اہلکار 24گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ کرسکے

اتوار 12 مئی 2024 13:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) آندھی نے واپڈاکی کارکردگی کے پول کھول کر رکھ دئیے،سٹی3کی بجلی بحال نہ ہوسکی،ہزاروں یونٹ مفت بجلی استعمال کرنے والے اہلکار 24گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ کرسکے،عوام پینے کیلئے پانی کی بوند بوند کوترس گئے،مساجدمیں نمازیوں کومشکلات کاسامنا، درجنوں دیہاتوں کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا گزشتہ رات آنے والی آندھی نے واپڈا کی کارکردگی کے پول کھول کر رکھ دئیے ہیں،شہراورگردونواح کے درجنوں دیہات گزشتہ 24گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں،چوبیس گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود ہزاروں یونٹ مفت بجلی استعمال کرنے والے اور قومی خزانے پربھاری بوجھ واپڈااہلکارتاحال بجلی بحال نہ کرسکے، بڑے بریک ڈاؤن کے باعث شہری پانی کی بوندبوندکوترس گئے،مساجدمیں پانی نہ ہونے سے نمازیوں کومشکلات کاسامنا،گردآلودہوائیں چلنے کے باعث گھروں میں پانی نہ ہونے سے عوامی مشکلات بڑھ گئی ہیں،جبکہ واپڈااہلکاربجلی کی بحالی میں مکمل طورپرناکام ہوچکے ہیں،شہریوں نے واپڈااورحکومتی اعلی حکام سے نوٹس کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں