معروف لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کی23ویں برسی کل منائی جائے گی

پیر 30 مئی 2022 13:25

معروف لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کی23ویں برسی کل منائی جائے گی
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2022ء) معروف لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کی23ویں برسی کل31مئی کو منائی جائے گی۔عنایت حسین بھٹی12جنوری 1928ء کو گجرات میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

عنایت حسین بھٹی اپنی ذات میں ایک نمونہ تھے وہ بیک وقت ایک گلوکار،اداکار،ہدایت کار،مصنف،سماجی رہنما،کالم نگار،مذہبی سکالر اور ذاکر تھے ابتداء سے ہی عنایت بھٹی کا رجحان صوفی شاعری کی جانب تھا انہوں نے اپنے عہد میں وارث شاہ،بلھے شاہ،خواجہ غلام فرید،اور میاں محمد بخش سمیت عظیم صوفی شعرا کا کلام گایاساٹھ کی دہائی میں عنایت حسین بھٹی نے تھیٹروں میں گلوکاری کا ا?غاز کیا جہاں وہ سلطان باہو اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کا کلام گایا کرتے تھیمرحوم نے سینکڑوں فلموں میں گلوکاری اور اداکاری بھی کی ان کی مشہور فلموں میں کرتار سنگھ،وارث شاہ،دنیا مطلب دی،عشق دیوانہ،شہری بابو،چن مکھناں،ظلم دا بدلہ،کوچوان، اور سجن بیلی قابل ذکر ہیں۔

عنایت حسین بھٹی31مئی1999ئ کو71برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں