ڈائریکٹر زراعت (توسیع )گوجر انوالہ کا نارووال کا دورہ،دھا ن کی فصل کا جا ئزہ لیا

بدھ 19 اگست 2020 16:22

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) ڈائریکٹر زراعت (توسیع )گوجر انوالہ جا وید اقبا ل نے دھا ن کی فصل کا جا ئزہ لینے کے لئے نارووال کا دورہ کیا۔ڈائیریکٹر زراعت تو سیع نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت تنو یر احمد تتلہ کے ہمر اہ فلیز پور اور قلعہ احمد آبا د کے مختلف علاقو ں میں کا شت کی جانے وا لے والی دھا ن کی فصل کا بغور جا ئزہ لیا اور اس مو قع پر کا شتکا روں سے بھی ملا قات کی اور انہیں دھا ن کی بہتر اور زیادہ سے زیا دہ پید اوار کے حوا لے سے مفید مشورے دیے اور ان کے مسا ئل کو بھی سنا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلا نٹ پر وٹیکشن اللہ رکھا ساجد ،اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زراعت محمد علی و دیگر اس مو قع پر مو جو د تھے۔ ڈائر یکٹر زراعت گو جرانوالہ نے کہا کہ پنجا ب حکومت زمینداروں کے مسا ئل سے بخو بی آگا ہ ہے اور ان کے حل کے لئے عملی اقدا ما ت کر رہی ہیں ،زرعی آلات کی فرا ہمی کے ساتھ ساتھ زرعی قر ضہ جا ت کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہو ں نے کا شتکاروں سے کہا کہ دھان کی بر وقت اوربہتر پیداوار کے لئے کاشتکار وں کو آگاہی فراہم کر نے کے لئے محکمہ زراعت کا عملہ دن رات حاضر ھے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں