شعبہ زراعت کی ترقی میں کاشتکاروں کےکردارکو فراموش نہیں کیاجاسکتا، ڈپٹی کمشنر نارروال

اتوار 9 جولائی 2023 13:00

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2023ء) حکومت کاشتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرنے اورانہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے،زراعت کے شعبےکو مضبوط اور مستحکم بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شعبہ زراعت کی ترقی میں کاشتکاروں کےکردارکو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے منعقدہ اجلاس میں افسران سے خطاب میں کہا، اس موقع پرمحکمہ زراعت کی طرف سے کی جانے والی کاروائیوں کےحوالے سے ڈی ڈی زراعت(توسیع)نےڈپٹی کمشنرنارووال کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ محکمہ زراعت کی ٹاسک فورس ٹیمیں بھرپور طریقے سےکام کررہی ہیں،اس سلسلہ میں عوامی شکایات پر ضلع بھرمیں مختلف مقامات سےکھادوں کے 232نمونے لیے گئےجنہیں متعلقہ لیبارٹری بجھوادیاگیا جن میں آب تک 120نمونہ جات کے رزلٹ موصول ہوئےہیں جن میں96فٹ جبکہ24کوان فٹ قرار دیا گیاجس کے تحت متعلقہ کھادڈیلرزکےخلاف مقدمات درج کرادیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ڈی زراعت نے بتایا کہ یوریاکھاد کی فروخت کے اوورچارجنگ کے حوالے سے جاری مہم کے تحت 20لاکھ 22ہزار500سوروپےجرمانہ کیاگیاہےاور30مقدمات درج کیے گئےہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت نے بتایاکہ کسانوں کو درپیش مسائل کے لیے محکمہ زراعت اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہا ہے اور شعبہ زراعت کے فروغ کے حوالے سے انہیں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنے کے لیے تینوں تحصیلوں میں فارمر ڈے کا انعقاد بھی کیا جارہاہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں