نارووال‘ٹیوٹا وین موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دو مسافر جاں بحق

پیر 2 مئی 2022 16:01

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2022ء) ٹیوٹا وین موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دو مسافر جاں بحقجبکہ تین زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ باٹھانوالہ نیو لاہور روڈ پر مسافر ٹیوٹا وین ہنڈا 125موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی ہے جس کے نتیجہ میں دو مسافر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں تیس سالہ واجد اور چودہ سالہ مرتجز شامل ہیں ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کر دیا زخمیوں میں نبیل ولد منیر حسین عمر 26سال، فرزانہ زوجہ واجد علی عمر26سال شامل ہیں،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں