آٹھواں شبیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ سرجال کلب نے جیت لیا

جمعرات 2 اپریل 2009 14:44

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل ۔2009ء) آٹھواں شبیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کافائنل میچ پاکستان آرمی اورشبیر کلب سرجال کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کے بعد سرجال کلب نے جیت لیا ٹورنامنٹ موضع سرجال میں کھیلا گیا جس میں 32ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ کے مہمانان گرامی میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اویس قاسم خان، ناظم یونین کونسل سرجال چوہدری شہزاد منیر ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد حسین سرگالہ ایڈووکیٹ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں