نصیرآباد، نامعلوم افراد ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

جمعرات 10 اکتوبر 2019 17:20

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) جھل مگسی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے سرکاری ذرائع کے مطابق جھل مگسی شہر میں علی رضا ولد مرید قوم شیخ سکنہ جھل مگسی سٹی اپنی موٹر سائیکل چائنہ یونیک ماڈل 2017 گھر کی طرف آتے ہوئے گریڈ اسٹیشن کے مقام پر نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے مزید کارروائی لیویز فورس کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں