ڈیرہ مرادجمالی،پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور کراچی میں چائنیز اساتذہ پر خودکش حملہ کے خلاف پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی

جمعہ 29 اپریل 2022 16:43

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2022ء) ڈیرہ مراد جمالی میں صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی کی کال پر میر صفدر خان عمرانی کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور کراچی میں چائنیز اساتذہ پر خودکش حملہ کے خلاف پاک فوج زندہ باد ریلی عمرانی ہاوس سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء میں ریلی میں سابق کونسلر حاجی غلام رسول سولنگی،میر رانا خان مغیری،سید عرفان شاہ،سردار خان مغیری،حاجی علی نواز سولنگی،عبدالحق کٹوہر،معشوق بوہڑ کارکنوں،علاقائی عمائدین معتبرین ومعززین سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے پاک فوج، آئی ایس آئی کی حمایت اورحالیہ دشتگردی کےخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جس پر مخلتف نعرے درج تھےجبکہ پاک فوج اور آئی ایس آئی کےحق میں زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ریلی کے شرکا شہید بے نظیر بھٹو پریس کلب پہنچ کر مظاہرہ کیا ریلی کے شرکا سے میر صفدر خان عمرانی،غلام رسول سولنگی،رانا خان مغیری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نصیر آباد کی عوام بھی پاک فوج اوراستحکام پاکستان کےساتھ ہیں پاکستان ایک پرامن اورخود مختار ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہےجو کہ کسی بھی دشمن کا منفی عزائم کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے انھوں نےکہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی ایسے ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کرنےسمیت انہیں کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ کراچی کا واقعہ ایک سازش کے تحت کرکے ملک کو بدنام کرنے کے ساتھ پاک چین تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہے مگر ہم ان سب کے عزائم کو جان چکے ہیں اور ان دہشت گردوں کے تمام مذموم عزائم کو ان شاءاللہ ناکام بناکر دم لیں گے۔

\378

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں