تحصیل تمبو کوٹ پولیس تھانہ کی حدود میں شوہر نے گھر یلو تنازع پر فائرنگ کرکے بیوی، ساس اور سسر کو قتل کردیا

پیر 2 فروری 2015 18:22

تحصیل تمبو کوٹ پولیس تھانہ کی حدود میں شوہر نے گھر یلو تنازع پر فائرنگ کرکے بیوی، ساس اور سسر کو قتل کردیا

تمبو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء ) نصیر آباد کی تحصیل تمبو کوٹ پولیس تھانہ کی حدود میں شوہر نے گھر یلوں تنازع پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی ساس اور سسر کو قتل کردیا پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم سمیت ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے اسلحہ گولیاں برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او خان کوٹ پولیس تھانہ ، محمدخان محمدحسنی کے مطابق گوٹھ نیاز علی میں گھریلوں ساتھیوں سے ملکر اپنی بیوی مسماة صنم بیبی ساس اورسسہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیاواقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں