ڈیرہ مرادجمالی،نصیرآباد میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات جاری مہم کے سلسے میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 26 اپریل 2019 18:48

ڈیرہ مرادجمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) نصیرآباد میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات جو کہ 24سے 30اپریل تک مہم جاری ہے اس سلسلے میں ایک تقریب منعقدہوئی، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں اے ڈی ایچ اوڈاکٹرمحمد رمضان عمرانی،پی پی ایچ آئی کے فیصل اقبال کھوسہ ای پی آئی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر منظور احمد ابڑو، یونیسف کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم کھوسہ، سمیت دیگر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق کرے والے افرادنے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی نے کہاکہ مہم کے دوران ٹیمیں گھرگھرجاکرحفاظتی ٹیکہ جات لگائیں ، خاص طورپرحاملہ خواتین اوربچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں اپنے بچوں کو اسہال اورنمونیہ سے بچائیں۔

انہوں نے کہاکہ صحت ہی انسان کی ایک بڑی نعمت ہے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں سب کو بڑھ چڑھ کرحصہ لینا ہوگا تاکہ ہمارامعاشرہ صحت مند بن سکے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع نصیرآبا دمیں محکمہ ہیلتھ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں