اے سی آفس ڈیرہ مرادجمالی میں غیر قانونی تعمیرات اوردیگر امور کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 5 جون 2020 16:29

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ مرادجمالی غلام حسین بھنگر کی زیرصدارت تحصیلداران قانون گو اورپٹواریوں کا ایک اجلاس منعقدہوا جس میں تحصیلدار بہادرخان کھوسہ، تحصیلدارسید اللہ یار شاہ،نائب تحصیلدارصابر علی ،قانون گو خاوند بخش منجھو،پٹواری صدورہ خان ابڑو،قادر بخش مغیری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں غیر قانونی تعمیرات اوردیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں فیصلہ طے پایا گیا کہ ڈیرہ مرادجمالی شہر میں انیس وارڈہیں ہرپٹواری کو دووارڈ دیئے گئے ہیں وہ اپنے وارڈزمیں گشت کرکے جہاں بھی سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات ہوگی توفوراً رپورٹ ارسال کرے گا اوراس کے بعدغیرقانونی تعمیراتی کام کروایا گیا توان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ مرادجمالی غلام حسین بھنگر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ نے تمام اسٹا ف کو سختی سے ہدایت جاری کی ہیں کہ کسی بھی ایریا میں غیرقانونی تعمیرات دیکھی گئی تو متعلقہ پٹواریوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ہم کسی صورت سرکار کی ملکیت پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے اور عوام کو بھی سختی سے تاکید کرتے ہیں کہ وہ سرکاری اراضی پرقبضے سے اجنتاب کریں بصورت دیگر انہیں قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا جب تک عوام کو سرکار کی جانب سے مالکانہ حقوق نہیں دیئے جاتے تب تک ہم سرکار کی ایک ایک انچ اراضی کی حفاظت کرتے رہیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ ڈیرہ مرادجمالی مین بازار میں بھی تجاوزات کی بھرمار ہیں جس کے خلاف بھی عنقریب کاروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ اس تجاوزا ت کے سبب عوام کو آمدورفت میں انتہائی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کاروباری حضرات تجاوزات سے اجتناب کریں اسی میں سب کی کامیابی ہے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں