رمضان المبارک میں سحری و افطاری کے اوقات کار میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ایس ڈی او کیسکو

پیر 25 مارچ 2024 17:15

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ایس ڈی او کیسکو آپریشن ڈیرہ مراد جمالی انجینئر آصف عزیز مگسی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں سحری و افطاری کے اوقات کار میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے ذمہ بجلی واجبات سمیت بلز کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

آصف عزیز مگسی نے کہا کہ بجلی صارفین اپنے بلز و واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر کیسکو آپریشن ٹیم بجلی کنکشن منقطع کردے گی جبکہ بجلی چوری کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں