ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،سیکریٹری محکمہ خوارک

پیر 3 اپریل 2023 16:34

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2023ء) سیکریٹری محکمہ خوارک راجہ خرم شہزاد کی صوبے میں گندم کی خریداری کا ٹارگیٹ ہر صورت میں پورا کرنے کے حوالے سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔گندم کی نقل و حرکت پر پابندی برقرار رہے گی۔ دوسرے صوبوں کو گندم اسمگلنگ کرنے والوں کی گندم ضبط کردی جائے گی اور اسکی ادائیگی بھی نہیں کی جائے گی وہ آج ڈپٹی کمشنر آفس کے کامیٹی روم میں ضلع کے آڑھتیوں اور زمینداروں کے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے آڑھتیوں سے کہا کہ گندم کی خریداری کا پہلا حق گورنمنٹ کا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہم گھر گھر اور گوداموں پر چھاپے مارکر گندم برآمد کروائیں ۔ اس لئے آپ لوگ پہلے گندم کی خریداری کا سرکاری ٹارگیٹ مکمل کروائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع سے باہر گندم بھجوانے پر پابندی برقرار رہے گی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم کی ضلع سے باہر نقل و حمل روکنے کے لئے پولیس مقرر کروائی جائے گی۔ اور ضلع کی حدود میں محکمہ خوراک کی چیک پوسٹوں پر پولیس مقرر کی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل دپٹی کمشنر سید عمار حسین شاہ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اور ڈی آئی بی انچارج اور محکمہ خوراک اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں