بھریاسٹی قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل سوار عورت ٹریلر کی زد میں آکر جاں بحق،دو بچوں سمیت 3افراد زخمی

اتوار 17 مارچ 2024 19:00

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) بھریاسٹی قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل سوار عورت ٹریلر کی زد میں آکر جاں بحق،دو بچوں سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ،لاش و زخمی کو بھریاہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھریاسٹی کے قریب قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل پر سوار عورت کا برقعہ ٹائر میں پھنس جانے کے باعث موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا موٹر سائیکل سے گرنے والی عورت کو ٹریلر نے کچل دیا، دو بچوں سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔ نعش اور زخمیوں کو بھریاسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ضروری کارروائی کے بعد متوفی عورت کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی متوفی عورت اپنے بچوں کے ہمراہ بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بھریاروڈ جا رہی تھی۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں