ایس ایس پی آفس نوشہروفیروز نے پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

منگل 20 مارچ 2018 16:50

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) ایس ایس پی آفس نوشہروفیروز نے پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایس ایس پی عمران قریشی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئی نوشہروفیروز پولیس انتہائی فرض شناسی، ایمانداری اور محنت سے دن رات عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے لئے کام کر رہی ہے جس کی مثال گذشتہ ایک ہفتہ کی کارگردگی ہے، نوشہروفیروز پولیس نے سٹی نوشہروفیروز میں طبڑی کاروائی کرکے تقریب84 کلو گرام بھنگ برآمد کرلی جس میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا 11 سے زائد چھاپون کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مختلف چھاپوں میں 5 اشہاری ملزمان اور 23 روپوش کو پولیس نے ہمت اور بہادری سے مختلف آپریشنز کے بعد گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

اسلحہ کے ایک مقدمے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس سے 1 پسٹل اور 3گولیاں برآمد کی۔ منشیات فروشی کے 7 مقدمات میں 9 ملزمان سے 1 کلو 210 گرآم چرس اور شراب کی 7 بوتلیں (وائن)برآمد کی گئیں مختلف چھاپوں میں 2 سماج دشمن عناصر گٹکا ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 106 پیکٹ انڈین گٹکہ برآمد کرکے 2 مقدمات درج کیے گئے۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک گاڑی کو لائوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت 112 گاڑیاں، جن کو ٹنٹیڈ گلاسس، کالے شیشوں اور 5 گاڑیوں کو فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ سے چالان کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 68 کرائے داروں اور97 پرائیویٹ و سرکاری ملازموں کو رجسٹر کیا گیا ۔ ضلع بھر میں 550 کی کاروائی میں 83000 مالیت کی 2موٹرسائکلیں برآمد کی گئی۔ ضلع بھر مین مختلف تھانوں میں سرکار کی مدعیت میں7 منشیات فروشی ، 1 آرمس، 1 گٹکا، 1 لائوڈ اسپیکر ، اور مختلف شکایات اور گناھوں پر 16 سے زائد مختلف ملزمان کے خیلاف ٹوٹل 26 مقدمات رجسٹر کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں