25سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی

ہفتہ 16 مارچ 2024 17:39

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) ضلع نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور کے علاقہ نیو ٹاؤن میں 25سالہ نوجوان ساجد گھانگھرو نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔

(جاری ہے)

محراب پور پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر کمرے کا دروازہ توڑ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔متوفی کا بازو بھی زخمی تھا جس سے خون کے ذریعے نوجوان نے کمرے کی دیوار پر تحریر کر رکھا تھا کہ میری موت میری مرضی کیساتھ ہوئی ہے جبکہ کمرے میں نشہ آور مواد بھی موجود تھا۔ \378

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں