کنڈیارو کے قریب بدک نہر میں کھلتے ہوئے دو بچیاں ڈوب کر جاں بحق

منگل 20 مارچ 2018 16:50

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) کنڈیارو کے قریب بدک نہر میں کھلتے ہوئے دو بچیاں ڈوب گئیں، بچیوں کے ڈوب جانے کی اطلاع پر اہل علاقہ نے پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے ڈوبنے والی بچیوں کی تلاش شروع کردی اور ڈوبنے والی دونوں بچیوں کی لاشیں نکالیں گئیں۔

(جاری ہے)

ڈوبنے والی بچیوں کی شناخت گیارہ سالہ ظہوراں اور دس سالہ گلزار کے نام سے ہوئی۔

بچیوں کی نعشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیں۔بچوں کا تعلق گاں قابل منگریو سے ہے۔اسپتال میں ورثا اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی بعدازاں بچیوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی دونوں بچیوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ورثا نے وقوع کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وقوعہ محکمہ آبپاشی کی غفلت قرار دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں