نایاب نسل کی ڈولفن کو بے دردی سے قتل کرنے والے 4 افراد پر مقدمہ درج

منگل 28 نومبر 2023 22:58

نایاب نسل کی ڈولفن کو بے دردی سے قتل کرنے والے 4 افراد پر مقدمہ درج
نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) نایاب نسل کی ڈولفن کو بے دردی سے قتل کرنے والے 4 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈولفن کو مارنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے مٹھیانی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کی ڈولفن کو بے دردی سے قتل کرنے والے 4 افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔گیم آفیسر نے بتایا کہ وائلڈلائف ٹیم پہنچنے سے قبل ہی دیہاتیوں نے نایاب ڈولفن کومارڈالا، ڈولفن کو مارنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔محکمہ جنگلی حیات نے سہڑا مائنر سے ملی مردہ انڈس ڈولفن کوتحویل میں لے لیا ہے، گیم آفیسرانچارج کا کہنا ہے کہ مردہ انڈس ڈولفن کو کل سیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں