نواب شاہ میں فائرنگ سے ایس ڈی او حیسکو سمیت 3 بحق

جاں ہونے والوں کی شناخت کریم بخش ڈاھری ،رسول بخش ڈاھری اورعبدالغفور ڈاھری کے نام سے ہوئی ہے، پولیس

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:47

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) نواب شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(حیسکو)کے سب ڈویژنل آفیسر(ایس ڈی او)سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے کی جس سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایس ڈی او حیسکو کریم بخش ڈاھری بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کریم بخش ڈاھری ،رسول بخش ڈاھری اورعبدالغفور ڈاھری کے نام سے ہوئی ہے۔ نواب شاہ پولیس کے مطابق ملزمان قبرستان کے قریب گھات لگائے ہوئے بیٹھے تھے۔ وقوعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیے لواحقین کے حوالہ کر دیا گیاہے۔نواب شاہ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں