ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد رینج عرفان علی بلوچ کا ضلع سانگھڑ کا دورہ

منگل 8 جون 2021 22:51

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد رینج عرفان علی بلوچ نے منگل کو ضلع سانگھڑ کا دورہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی ، ڈی ایس پیز، ہیڈ آف برانچز، اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر سینئر افسران نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عرفان علی بلوچ کا استقبال کیا، اور چاک وچوبند دستے کی جانب سے سلامی دی گئی بعد ازاں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عرفان علی بلوچ نے ایس ایس پی آفیس سانگھڑ کے تمام ہیڈ آف برانچز اور دیگر آفیس اسٹاف سے ملاقات کی اور ان سے مسائل معلوم کئے اس موقع پر ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی زیر صدارت ضلع سانگھڑ میں امن امان اور جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں ایک اجلاس ایس ایس پی آفیس سانگھڑ میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ نے کہا کہ شہید بینظیرآباد رینج میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی گئی ہیں عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اس معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع سانگھڑ میں کرائم پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مزید سخت کیا جائے اس موقع پر ایس ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی نے ضلع سانگھڑ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، پولیس کی پرفارمنس اور جرائم پر کنٹرول کرنے کے لئے کیے گئے اقدامات ودیگر جملہ امور کے متعلق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عرفان علی بلوچ کو تفصیلی آگاہی دی بعد ازاں ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد عرفان علی بلوچ کی جانب سے ضلع سانگھڑ کے تاجر برادری اور صحافی برادری سے الگ الگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر تاجر برادری اور ضلع سانگھڑ کے سینئر صحافیوں نے ڈسٹرکٹ پولیس سانگھڑ کی کاکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے، کرائیم کی روکتھام کے لئے کیے گئے اقدامات اور جرائیم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں پر ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں