نوابشاہ ایئرپورٹ پر 2 ماہ کیلئے فلائٹ آپریشن بند

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:45

نوابشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء)نوابشاہ ایئرپورٹ پر 2 ماہ کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا۔سول ایوی ایشن اٹھارٹی (سی اے ای) کے اعلامیہ کے مطابق 23 مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا۔

(جاری ہے)

سی اے اے کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نوابشاہ ایئرپورٹ پر جیو ٹیکنیکل اسٹڈی کیلئے فلائٹ آپریشن بند رہے گا۔اعلامیہ کے مطابق 23 مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ پر ہیلی کاپٹر ٹیک آف یا لینڈ کرسکیں گے، ہیلی کاپٹرز کو دن میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت ہوگی

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں