نوشہرہ ورکاں، انسانی زندگی سے بڑھ کر کوئی اثاثہ نہیں ،گیپکو کے ہر ورکر کو چاہئے کہ لائن پر کام کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کا خیال رکھیں ، گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں سیفٹی کلچر سیمینار سے شرکا کا خطاب

ہفتہ 14 مئی 2022 23:58

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) انسانی زندگی سے بڑھ کر کوئی اثاثہ نہیں ،گیپکو کے ہر ورکر کو چاہئے کہ لائن پر کام کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کا خیال رکھیں ۔اس حوالے سے گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں سیفٹی کلچر سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔سیفٹی سیمینار میں چاروں سب ڈویژنوں کے لائن سٹاف ورکر ،ایس ڈی اوز،لائن سپرنٹنڈنٹ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ سے سیفٹی بریفننگ کے لیے خصوصی طور ایس ڈی او سیفٹی مبشر احمد باجوہ ،ذوالفقارہنجرا، ریاض احمد باجوہ اور عملہ کے دیگر ارکان شریک ہوئے۔ ڈویژن سطح پر نوشہرہ ورکاں ڈویژن آفس میں منعقدہ سیفٹی کلچر سیمینار کی صدارت ایکسین گیپکو کریم بخش سومرو نے کی اور سیفٹی کلچر سیمینار میں ذمہ دار شرکاء اور یونین عہدیداران نے ورکروں سے خطاب کیا۔ \378

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں