نوشہرہ ورکاں، پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لئےتاریخی خدمات ہیں، سید نبیل حیدر نقوی

جمعہ 19 اپریل 2024 14:30

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) سید نبیل حیدر نقوی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لئےتاریخی خدمات ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

صدر پیپلز لائرز فورم تحصیل نوشہرہ ورکاں سید نبیل حیدر نقوی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید اور دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری پارلیمنٹ میں اپنا مثالی اور تاریخی کردار ادا کرینگے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم وملک کی عملی خدمت کی ہے ،صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وطن عزیز میں مفاہمت کی سیاست اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں