نوشہرہ ورکاں ، مقرر کردہ نرخوں پر نان ، روٹی فروخت نہ کرنے والوں کو جرمانے

پیر 15 اپریل 2024 20:10

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر نان اور روٹی کی قیمتوں میں 5 روپے تک کی کمی کے لیے جاری نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائینگی جبکہ جرمانہ کئے جانے یا وارننگ کے بعد دوبارہ خلاف ورزی دوہرانے پر متعلقہ نان و روٹی شاپس کو سیل کردیا جائے گا۔

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں