نوشہرہ، رسالپور میں گندم کی کٹائی پر زبانی تکرار پر دوہرے قتل کی واردات

جمعرات 14 مئی 2020 21:56

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2020ء) نوشہرہ رسالپور گندم کی کٹائی پر زبانی تکرار پر دوہرے قتل کی واردات۔پولیس کے مطابق معمولی تکرار پر بہنوئی نے سالے کو اور سالے نے بہنوئی کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتاردیا۔ایک شدید زخمی پولیس تھانہ رسالپور کے مطابق ریسکیو 1122نے جابحق اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد نعیشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔پولیس کے مطابق رسالپور کے نواحی علاقے خورو میں زڑہ میانہ والا محلہ میں گندم کی پہلے کٹائی پر بہنوئی تاج محمد اور اس کے سالے شیرزادہ اور شیررحمان کے ساتھ زبانی تکرار ہوئی ۔پولیس کے مطابق نماز ظہر کی ادایگی سے بعد تاج محمد مسجد سے نکل رہا تھا تو ملزم شیرزادہ نے فائرنگ کرکے اس کو موت کے گھات اتاردیا۔

(جاری ہے)

مقتول تاج محمد کے بیٹوں نے والد کے قتل کا بدلہ لیتے ہوئے تعقب کرتے ہوئے ہوئے ملزم شیرزادہ کے بھائی شیررحمان کو دریائے کلپانی کے قریب فائرنگ کرکے موت کے گھات اتاردیا۔پولیس نے دونوں مقتولین کی نعیشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرکے مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق رسالپور کے نواحی علاقے خورو زڑہ میانہ وال محلہ میں گندم کی پہلے کٹائی کرنے پر بہنوئی تاج محمد ولدفقیرزادہ اور سالوں شیززادہ اور شیررحمان پسران گل مانی شاہ کے درمیان زبانی تکرار ہوئی ۔

جس پر سالے مشتعل ہوگئے جامع مسجد عمر فاروق سے نماز ظہر کی ادایگی کے بعد تاج محمد مسجد سے باہر نکل رہا تھا کہ ملزم شیرزادہ نے اندھا دھن فائرنگ کرکے اس کو موت کے گھات اتاردیااور فرارہوگیا۔مقتول تاج محمد کے بیٹوں نے تعقب کرتے ہوئے ملزم کے بھائی شیررحمان کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتاردیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں ۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعیشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔

تھانہ رسالپور میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ *** میل 14-05-2020/--282 #h# ًفیصل آباد، لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر ملت چوک میں افضل الیکٹرانکس سیل ، منیجر گرفتار #/h# 9فیصل آباد (آن لائن ) اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر ملت چوک میں افضل الیکٹرانکس کو سیل کرکے مینجر کو گرفتار کرادیا۔افضل الیکٹرانکس کو خلاف ورزی پر سیل کیا گیا جہاں لاک ڈائون میں نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انسداد کورونا اقدامات کے بغیر کاروباری سرگرمیاں جاری تھیں۔

دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے اپنے آفس میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے میٹنگ کی اور انہیں مساجد میں نماز تراویح،احساس کفالت سنٹرز اور مارکیٹوں وبازاروں میں لاک ڈائون پر عملدرآمد کی چیکنگ کے لئے ڈیوٹیز تفویض کیں۔انہوں نے رضاکاروں سے کہا کہ وہ جذبہ حب الوطنی سے فرائض انجام دیں اورشہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات میں شریک ہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں