ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا پنشن و گریجویٹی کے خاتمے ،سی پی فنڈز کے حکومتی ظالمانہ خلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان

پیر 18 دسمبر 2023 19:45

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2023ء) ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے پنشن اور گریجویٹی کے خاتمے اور سی پی فنڈز کے حکومتی ظالمانہ خلاف 27دسمبر کو خیبر پختونخواہ اسمبلی کے سامنے غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر خیبر پختونخواہ اسمبلی کے سامنے ٹینٹ ویلی قائم کرنے کا اعلان کردیا اس سلسلے میں ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ہزاروں اساتذہ کو سی پی فنڈ کے نام پر پینشن اور گریجویٹی سے محروم کرنے کا جو استاد دشمن منصوبہ بنایا ہے ہم اس کو کسی صورت تسلیم کرنے کو تیار نہیں کیونکہ سی پی فنڈ منصوبہ استاد دشمن منصوبہ ہے ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن کے 58000اساتذہ نے اس صوبے میں شرح خواندگی بڑھانے میں جو کردار ادا کیا ہے یا کررہا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اس موقعہ پر ایگیگا کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ناہید خان تنظیم اساتذہ کے صدر شیر عالم خان ، وحدت اساتذہ کے حبیب خان ، ایپکا کے صوبائی رہنما غلام سرور خان ، کلاس فور ایسوسی ایشن کے رہنما اشفاق احمد خٹک اور دیگر سرکاری ملازمین تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے ، ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد عمران خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے پیشن اور گریجویٹی کا خاتمہ کرکے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ریگولرائزیشن ایکٹ 2022کی خلافی ورزی کی ہے اور حکومت خیبر پختونخواہ کے اس ظالمانہ اور استاد دشمن فیصلے سے کل 34000اساتذہ متاثر ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم کئی بار محکمہ تعلیم ، فنانس اور دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام سے ملے لیکن ہمیں تاحال کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا ہے البتہ فنانس حکام نے محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں سے سی پی فنڈ کے حوالے سے جواب مانگا تو محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام سی پی فنڈ کی تعریفیں کرتے ہیں اور اس کے فوائد بیان کرنا شروع کردیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر خیبر پختونخواہ حکومت نے سی پی فنڈ کا خاتمہ اور پینشن و گریجویٹی بحال نہ کی تو ہم 27دسمبر کو خیبر پختونخواہ اسمبلی کے سامنے بھر پو احتجاج کریں گے اور ہمارا احتجاجی دھرنا غیر معینہ مدت تک ہوگا اور اس وقت تک بیٹھے رہیں گے جب تک ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا یہاں تک کہ ہم ٹینٹس لگا کر ٹینٹ ویلی قائم کریں گے ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں