نوشہرہ ،ریسکیو 1122 نوشہرہ نے گزشتہ ہفتے 180 مختلف ایمرجنسیز پر اپنی خدمات سرانجام دیں،رپورٹ

پیر 25 مارچ 2024 21:00

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) نوشہرہ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) نے گزشتہ ہفتے میں180 سے زائد ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 ترجمان نبیل خان کے مطابق نوشہرہ کنٹرول روم کی جانب سے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی کی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کاشف خان کو پیش کی گئی، ریسکیو 1122 اس وقت نوشہرہ کے 8 آٹھ مختلف سٹیشنوں میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات فراہم کر رہا ہے،گزشتہ ہفتے ریسکیو 1122 نے عوام الناس کو اوسط 6 منٹ اور 10 سکینڈز میں خدمات فراہم کیں، گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع نوشہرہ میں تیزرفتاری اور لاپرواہی کے باعث 55 روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جبکہ 155 میڈیکل،3 آگ لگنے کے واقعات،5 جرائم، ڈوبنے کے واقعات کی تعداد ایک جبکہ1 دیگر ایمرجنسیز کے دوران سہولیات فراہم کی گئیں جس میں 166 افرادکو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے میں مختلف ایمرجنسیز کے دوران چار افراد جان بحق ہوئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کاشف خان نے بتا یا کہ ریسکیو 1122 نے ہسپتال سے ہسپتال منتقل کرنے کی 60 ایمرجنسیز میں 60 مریضوں کو بہتر علاج معالجے کے لئے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کیا جن میں 30 بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 30 اندرون ڈسٹرکٹ ریفرل ایمرجنسیز شامل ہیں، ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں