تین سالہ معصوم بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے والے ملزم کاعدالت میں اعتراف جرم

منگل 23 جنوری 2018 23:34

تین سالہ معصوم بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے والے ملزم کاعدالت میں اعتراف جرم
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء)نوشہرہ کے علاقے خوشمقام کی رہائشی تین سالہ معصوم بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے والے ملزم نے سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ بخت زادہ خان کی عدالت میں اپنے گھناونے جرم کااعتراف کرلیا۔ملزم کو سخت حفاظت میں ضلع کچہری لایاگیا۔ ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوادیا گیا۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں تمام حقائق سے پردہ اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان نے ڈی ایس پی پبی لقمان خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سات روز قبل اکبرپورہ کے علاقے خوشمقام میں تین معصوم بچی مدیحہ دختر محمد نیاز جو گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اس دوران سفاک ملزمم محمد حماد ولد محمد اعجاز ساکن پاک پتن پنجاب حال پبی اسٹیشن جو کہ موٹر سائیکل پر کباڑ اکٹھا کرنے میٹھی روئی اور لاچی دار فروخت کرنے کاکام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اٹھارہ سالہ محمد حماد نے تین سالہ بچی مدیحہ کو میٹھی ٹافیاں دیکر اس کے گھر سے سو گز کے فاصلے پر زیر تعمیر مکان میں بچی کو زیادتی کانشانہ بنایا۔ ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان نے کہا کہ ملزم کو علاقے کے لوگوں نے مارپیٹ کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے اس حساس مقدمے کی تفتیش شروع کی۔ ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا۔

اور میری سربراہی میں پانچ رکنی اعلی سطحی تفتیش ٹیم نے تفتیش شروع کی۔ تفتیش میں میرے ساتھ ڈی ایس پی پبی لقمان خان ، چارسدہ ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان، اور سب انسپکٹر شاہد خان نے تفتیش کی۔ اور آج ملزم کو سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ بخت زادہ خان کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ ایس اپی انوسٹی گیش ثناء اللہ خان نے بتای اکہ ڈاکٹر عائشہ نے بچی کا طبی معائنہ کیا۔ او رمیڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی فاضل جج کی ہدایت پر ہم نے زنا کی کوشش کا دفعہ ہٹاکر زنانہ بل جبر376 اور 5053چائلڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ واضح رہے کہ ملزم نے میڈیا کے سامنے بھی اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں