نوشہروفیروز، وکیل صابر سموں پر قاتلانہ حملے، ملزمان کو گرفتار نا کرنے پرعدالتوں کا بائیکاٹ، تھانے کے سامنے وکلاء کا دھرنا

پیر 15 اپریل 2019 18:46

نوشہرہ فیروز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) وکیل صابر سموں پر قاتلانہ حملے اور ملزمان کو گرفتار نا کرنے پرعدالتوں کا بائیکاٹ، تھانے کے سامنے وکلاء کا دھرنا۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں وکلاء برادری نے وکیل صابر سموں پر قاتلانا حملے کیخلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی۔ محراب پور تعلقہ بار کے صدر لطف اللہ سیال کی قیادت میں آصف رندھاوا خلیق الرحمن محی الدین جٹ کی قیادت میں وکلاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ قاتلانہ حملے میں ملوث جمالی برادری کے نامزد ملزمان کو پولیس جان بوجھ کر گرفتار کرنے سے گریز کررہی ہے پولیس واقع میں ملوث مزمان کو فی الفور گرفتار کرے مظاہرین نے سینئر وکیل صدر محراب پور تعلقہ بار لطف اللہ سیال کی قیادت میں تھانے کے گیٹ پر دھرنا دیا، جس پر ڈی ایس پی محراب پور ایم شریف عباسی نے یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ڈی ایس کی یقین دہانی پر وکلاء نے دھرنا ختم کردیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں