نوشہرہ کینٹ ، جمعیت علماء اسلام کے انتخابات مکمل

قاری محمداسلم امیر ،مفتی حاکم علی جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 15 اپریل 2019 23:39

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) جمعیت علماء اسلام کے انتخابات مکمل قاری محمداسلم امیر جبکہ مفتی حاکم علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے رکن سازی مہم مکمل ہونے کے بعد ناظم انتخاب نے انتخابات کے لئے 15 اپریل کی تاریخ مکمل کی تھی لیکن دونوں عہدیداروں نے کاغذات جمع نہیں کرائے اس لئے دونوں بالا مقابلہ منتخب قرار پائے تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے انتخابات ناظم انتخاب امانت شاہ اور سابق صوبائی وزیر اقبال داؤد زئی کی نگرانی میں ہوئے 400 کے ارکان میں340 نے قاری محمداسلم اور مفتی حاکم علی کے حق رائے دی اور ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اس لئے قاری اسلم اور مفتی حاکم علی بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں