نوشہرہ، چچی کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:18

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) نوشہرہ عاشور آباد میں چچی کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم وقاص ولد اسلام نے گزشتہ شب اپنے سکے چچا محمد اسماعیل کے گھر پر نہ ہونے پر دیوار پھلانگ کر داخل ہوکر گن پوائنٹ پر آپنی چچی مسماة نادیہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔پولیس کے مطابق چچی نے چیخ و پکار کرکے گھر والوں اور محلے والوں کو جگایا جس پر ملزم فرار ہوگیا ۔تھانہ آضا خیل میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں زیردفعہPPC 376-511-452کی دفعات میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ نے پولیس تھانہ آضاخیل کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں