نوشہرہ ، پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث تعلیم یافتہ نوجوانوں کا متحرک گروہ گرفتار کرلیا

جمعرات 27 جنوری 2022 22:56

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) نوشہرہ پولیس کا سٹریٹ کرائم میں ملوث تعلیم یافتہ نوجوانوں کا متحرک گروہ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان بین الضلاعی گروپ کے ارکان ہیں درجنوں موٹرسائکل ،موبائل فون اور لوٹی ہوئی رقم جدید اسلحہ بھی برآمد ۔ملزمان نے ساتھیوں کے نام اگل دئیے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ محمد عمر گنڈاپور کے مطابق نوشہرہ پولیس نے دو مختلف وارداتوں میں اہم کامیابی حاصل کی ۔

تھانہ اضاخیل پولیس نے بین الضلاعی موٹر سائیکل تین رکنی چور گروہ جبکہ تھانہ رسالپور پولیس نے اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنے والے بین الضلاع دو رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔ چور اور راہزنی گروہ کی نشاندہی پر شہریوں سے چھینی گئی موٹرسائیکلیں اور مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے میڈیا کو تصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آضاخیل اور رسالپور میں چور اور راہزنی گروہ کے خلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے بین الضلاعی تین رکنی موٹر سائیکل چور گروہ جبکہ رسالپور میں اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنے والے دو رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ محمد عمر گنڈاپور کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹج اور دوسرے شواہد اکٹھا کرنے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برؤئے کا ر لاکر تفتیشی ٹیم نے اضاخیل سے 03 رُکنی چور گروہ جبکہ رسالپور سے دو رکنی گروہ تک رسائی حاصل کی۔ملزمان شاہ زیب۔ حسین،امداد حسین۔ اور عدنان ولد جان حسین ساکن پشاور کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران نوشہرہ کے مختلف مقامات سے موٹرسائیکل چوریوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشان دہی پر مختلف مقامات سے چوری شدہ 06 موٹر سائیکلیں اور مال مسروقہ برآمد کر لی گئی۔مزید تفتیش جاری ہی

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں