وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئی،نوشہرہ میں غیرقانونی مائننگ کا سلسلہ بدستور جاری

پیر 25 مارچ 2024 19:54

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے جاری کردہ احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئی,ضلع نوشہرہ میں غیرقانونی مائننگ کا سلسلہ بدستور جاری انتظامی افسران خاموش تماشائی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ معدنیات نوشہرہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وتمام انسپکٹر ان اور اہلکاروں نے کرپشن کی تاریخ قائم کر دی وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور کا صوبے بر میں غیر قانونی مائننگ کے حوالے سے سخت ایکشن کے باوجود وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے جاری کردہ احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئی,تحصیل جہانگیرہ کا علاقہ تورہ تیگا اور تحصیل پبی کے علاقہ پشتون گھڑی سے معدنیات کی غیر قانونی مائننگ تیزی سے جاری ہے،دوسری جانب خیر آباد کے مقام پر دریائے سندھ سے بھی غیر قانونی سونا نکالا جارہا ہے، تمام تر غیر قانونی مائننگ کا علم ہونے کے باوجود اے ڈی معدنیات اور معدنیات آکشن کمیٹی کے چئیرمین ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کررکھی ہیں، اور غیر قانونی مائننگ سے قومی خزانے کو روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے جو صوبہ خیبر پختون خوا کے لیے لمحہ فکریہ ہے تو دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے، غیر قانونی مائننگ پشتون گھڑی تورہ تیگا اور دریائے سندھ سے رات کے اوقات میں کی جا رہی ہے غیر قانونی مائننگ میں محکمہ معدنیات نوشہرہ کے افسران اور اہلکار کروڑوں کی کمیشن وصول کرنے میں ملوث ہے ،نوشہرہ کے عوام نے وزیراعلی خیبر پختون خواہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے غیر قانونی مائننگ کرنے والے مافیا اور ان کی سہولت کار ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ معدنیات کے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں