قلات کے نومنتخب کابینہ پارٹی کو ضلع بھر میں فعال بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریگی،حاجی میر بہادر خان مینگل

پیر 14 اکتوبر 2019 17:50

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی میر بہادر خان مینگل نے اپنے جاری بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے نومنتخب صدر میر قادر بخش مینگل اور انکے کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قلات کے نومنتخب کابینہ پارٹی کو ضلع بھر میں فعال بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریگی،خصوصا ضلعی صدر قلات میر قادر بخش مینگل ایک سیاسی و قبائلی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں انکا انتخاب پارٹی کے لئے سودمند اور پارٹی کے بہترین مفاد میں ہوگا وہ باصلاحیت نوجوان ہیں جبکہ انکے خاندان کا پس منظر بھی اہل بلوچستان کے لئے جدوجہد میں گزری ہے، انکے خاندان نے بلوچستان کی قومی تحریک میں اپنے لہو کے قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا ہے ،انکی قیادت میں پارٹی کو ضلع میں فعال بنایا جائیگا جبکہ جماعت کا سیاسی پیغام پارٹی منشور گھر گھر پہنچا کر پارٹی کے لئے بھرپور خدمات سرانجام دینگے، پارٹی جدوجہد کو مزید تیز کرکے بلوچستان کے مظلوم و محکوم لوگوں کو پارٹی پلیٹ فارم پر متحد بناکر پارٹی کے قیادت کے توقعات پر پورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں