غ*بی این پی کے جانب سے پورے ضلع نوشکی میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں ، میر خان مینگل

اتوار 31 دسمبر 2023 18:05

ظ*نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2023ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری میر صاحب خان مینگل نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بی این پی کے جانب سے پورے ضلع نوشکی میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور خاص کر ڈاک کے کچھ فصلی بٹیرے کی جانب سے ترقیاتی اسکیمات بارے سورج کو انگلی سے چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے نوشکی میر بابو محمد رحیم مینگل کے فنڈز سے آبنوشی اسکیمات جن میں کلی ناصر خان ، کلی سلطان شاہ ، کلی مہراللہ ڈاک ۔

کلی انام بوستان ، کلی لنڈی محمود زئی ، کلی سردار عبدالصمد مینگل ، کلی صالح محمد بیدی ، کلی ملک جنگی خان ‘ کلی سردار جانو خان ، کلی رشید خان بیدی، کلی درزی چاہ ‘ کلی آغا محمد عیسی چاہ، کلی مین عیسی چاہ ، کلی سخی عمر شاہ ، کلی دشتک ، کلی سردار عبدالکریم زارو چاہ ، کلی خرینہ ودیگر آبنوشی اسکیمات لگ چکے ہیں ، اس کے علاوہ ڈاک کے لئے پی ایس ڈی پی فنڈز سے مزید ابنوشی اسکیمات منظور ہوچکے ہیں جن میں بہت سے کلیاں شامل ہے انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ پروٹیکشن بند کلی ناصر خان‘ کلی سلطان شاہ ،کلی مہر اللہ ، کلی لنڈی محمود زئی ، کلی سردار عبدالصمد مینگل ، کلی صالح محمد ، کلی سردار جانو خان مینگل ، کلی درزی چاہ‘ کلی سیر شاہ‘ کلی عمر شاہ‘ کلی سنگین ودیگر کلیاں شامل ہیں جو سیلاب سے حفاظتی بندات متاثر ہوئے تھے ، اس کے علاہ ڈاک اور انام بوستان سمیت دیگر علاقوں میں ہوم سولرز کٹس عوام میں تقسیم ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈاک علاقے کے لیے عیسیٰ چاہ میں گریڈ اسٹیشن کا قیام ہوچکا ہے ، جس کے مین لائن کے کھمبے درزی چاہ ڈاک تک پہنچ چکے ہیں ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ روڈ کے مد میں کروڈوں روپے کے اسکیمات منظور ہوکر مکمل ہوچکے ہیں ہزار جفت ٹو درزی چاہ روڈ ، زارو چاہ ٹو چاغی ، سمیت مختلف کلیوں کے لنک روڈ کے تعمیرات شامل ہے اس کے علاہ نوشکی ٹو زارو چاہ روڈ کے تعمیرات میں بی این پی کے سابق ایم پی اے نوشکی میر بابو محمد رحیم مینگل کے کاوشوں سے فنڈز منظور ہوئے جس میں گڑانک پل کے توسیع کی منظوری ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ سیلاب کے موقع پر بی این پی کے جانب سے ٹریکٹروں کے ذریعے سے حفاظتی بندات کو دوبارہ مرمت کراکر متعلقہ کلیوں کو سیلاب کے تباہ کاریوں سے بچائے اور سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد اور کمک کی انہوں نے کہاکہ ڈاک کے ترقیاتی کاموں کے باریزمینی حقائق کو نہیں چھپایا جاسکتا سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے خود ڈاک کے ساتھ مخلص نہیں اب جب کہ الیکشن کے موقع پر بے جا تنقید کرکے ایسے تاثر دے رہے ہیں کہ بی این پی کی جانب سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے زمینی حقائق عوام کے سامنے ہیں عوام خود فیصلہ کریں ۔

بی این پی نے ہمیشہ عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے بلاتفریق کام کئے ہیں ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں