ْنوشکی ،پولیو مہم کو ناکام بنانے کیلئے معتبرین علاقہ نے ورکروں پر کتے چھوڑنے شروع کردیئے

لیڈی پولیو ہیلتھ ورکر کتے کاٹنے سے شدید زخمی ہوگئی

پیر 27 فروری 2017 22:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) نوشکی میں پولیو لیڈی ہیلتھ ورکر کو کتے نے کاٹ لیا جسے شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق پیر کے روز نوشکی میں پولیو لیڈی ہیلتھ ورکر کو دوران پولیو مہم کلی مینگل آباد میں کتے نے کاٹ لیا جسے زخمی حالت میں سول ہسپتال نوشکی پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نوشکی میں بعض پولیو مخالف عناصر پولیو ورکرز کو روکنے کیلئے کتوں کا استعمال بھی کرتے ہیں اور اس سے قبل لیڈی ہیلتھ ورکر پر کلی صاحبزادہ میں کتے چھوڑ دیئے گئے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر نوشکی قدوس مینگل نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ کتے کو فوری شوٹ کرنے اور مالک کو تنبہ کی تھی نوشکی میں پولیو ورکرز کو کتوں کے ذریعے مہم سے دور رکھا جا رہاہے اسلئے ضلع نوشکی مسلسل 5مرتبہ پولیو کے معاملے میں حساس قراردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں