نوشکی،ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکشن کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 7 نومبر 2019 23:48

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر مٹھا خان منقعد ہواجس میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران حافظ میطع الرحمان مینگل حاجی محمد سعید بلوچ احتشام الحق مینگل اشفاق احمد محمد یوسف بلوچ حمید بلوچ چوہدری اشون نذیر احمد مینگل وقار احمد بادینی غلام سرور بادینی اور ظفر شاہ نے شرکت کی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر مٹھا خان نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نومبر سے نوشکی ڈسٹرکٹ میں ڈس پلے مراکزمیں انتخابی فہرستیں آویزں کی جائینگی ایک ڈس پلے مرکز الیکشن آفس میں اور باقی مراکز مختلف یونین کونسلوں میں آویزں کی جائنگی۔

اس لئے تمام سیاسی ورکر سماجی تنظیمیں اور کمیونٹی کا ہر فرد ان مراکز میں انتخابی فہرستوں کا جائزہ لیں جن کے کمیواٹرڈ شناختی کارڑ بن گئے ہیں انکے ناموں کے اندراج جو یقینی بنائیں اس کے علاوہ انتخابی فہرستوں میں ناموں میں ایڈریس یا کسی بھی غلطی کی تصح اور انتقال کر نے والوں کے ناموں کے اخراج کے لئے سنیٹر اجچارج سے رہنمائی حاصل کر کے متعلقہ فارم نمبر پر کر کے الیکشن کمشن کے دفتر میں جمع کرائیں تاکہ آنے والے بلایاتی انتخابات کے دوران ووٹروں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن ہر مکمن معاونت اور رہنمائی کریگی اور کوشش کریں سال کے عمر کی حد پوری والے مرد خواتین کے کمیواٹزڈ شناختی بنوائیں تاکہ انتخابی فہرستوں میں انکے نام درج ہو سکیں۔ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران احتشام الحق مینگل محمد سعید بلوچ حافظ میطع الرحمان مینگل حمید بلوچ اور نذیر مینگل نے خطاب کر تے ہوئے کہا ووٹ کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ووٹ کی پر چی کی طاقت کی بدولت ہم معاشرے میں مثبت تبدیلی لاکر ملک اور قوم کو ترقی خوشحالی اور روشن مستقبل کے جانب گامزن کر سکتے ہیں اس لئے تمام سیاسی جماعتیں اور سماجی تنظمیں نومبر سے اپنے علاقوں میں ڈس پلے مراکز میں جاکر مسنگ ووٹر کے ناموں کے اندراج ناموں ایڈریس میں غلطی کی تصیح کے بروقت فارم جمع کرائیں عوام کو ووٹ کی اہمیت افادیت سے متعلق شعور اور آگائی دیں خواتین ووٹروں کے اندراج کو یقینی بنانے کے لئے ہمیں زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ا س مقصد کے حصول کے لئے نادرہ کے نمائندہ محمد اشفاق نے ایم آر وی کے حصول کے لئے طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا ووٹ پلان کے مطابق ایم آر وی دیں گے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں