پی ڈی ایم جلسہ ،بی این پی کا قافلہ صبح 8 بجے نوشکی سے روانہ ہوگا

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:27

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) بی این پی کے ضلعی دفتر میں پی ڈی ایم نوشکی کا اہم اجلاس زیر صدارت عطااللہ بلوچ منعقد ہواجس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی اجلاس میں بی این پی کے میع خورشید جمالدینی میر بہادر خان مینگل حمید بلوچ جمعیت علما اسلام کے حاجی منظور احمد مینگل حافظ عبداللہ گورگیج نیشنل پارٹی کے خیربخش بلوچ فاروق بلوچ رب نواز شاہ پی پی پی کے ایم ابراہیم بلوچ ؐمجاہد پاکستان مسلم لیگ کے عبدالواحد بادینی نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آج 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ عام شرکت کے لیے صبح 8 بجے نوشکی سے قافلہ روانہ ہوگا تمام پارٹیز کے کا کارکن وقت کی پابندی کریں اجلاس میں ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں بی این پی کے صدر عطا اللہ بلوچ نیشنل پارٹی کے فاروق بلوچ جمعیت علما اسلام کے حافظ عبداللہ گورگیج پاکستان پیپلزپارٹی کے لونگ شاہ پاکستان مسلم لیگ ن کے عبدالواحد بادینی شامل ہیں جلوس کی نگرانی اس کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی جبکہ ایک کمیٹی اعلانات کے لیے تشکیل دی گئی ہے جس میں ہر پارٹی کے دو دو افراد شامل ہونگے جن بی این پی کے حمید بلوچ ، خان مینگل نیشنل پارٹی کے قادر سنگت ناصر بلوچ جمعیت علما اسلام مولوی زکریا عادل مولوی عبدالصمد پاکستان پیپلزپارٹی کے بلال احمد پاکستان مسلم لیگ کے نام شامل ہیں اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نوشکی سے مشترکہ طور پر صبح آٹھ بجے بی اینڈ آر ریسٹ ہاوس کے سامنے سے روابگی ہے جلوس میں شامل گاڑیوں میں گریزی کی سامان لے جانے پر مکمل پابندی ہے اعلانات کے جو کمیٹی ہیں پی ڈی ایم کا مشترکہ نعرہ اعلانات وغیرہ صرف وہی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی راستے میں ایک دوسرے سے کراسنگ کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی دوران سفر جلوس میں کوئی مسئلہ ہو وہ اعلی سطحی کمیٹی کے ارکان سے رابطہ کرینگے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں